اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ہوشیار! زیادہ ٹی وی دیکھنا آپ کو ہلاک کرسکتا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

اگر آپ ٹی وی دیکھنے کے بہت زیادہ شوقین ہیں تو ہوشیار ہوجائیں کیونکہ زیادہ ٹی وی دیکھنا آپ کو موت کا شکار بھی کرسکتا ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق زیادہ دیر تک ٹی وی دیکھنا آپ کے پھیپھڑوں میں خون کے لوتھڑے پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے جس سے آپ کی موت واقع ہوسکتی ہے۔

یہ تحقیق امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے جرنل میں شائع کی گئی جس میں بتایا گیا کہ پھیپھڑوں میں بننے والے خون کے لوتھڑوں کو پلمونری امبولزم کہا جاتا ہے جو عموماً خون کی سست گردش کے باعث پیدا ہوتا ہے۔

- Advertisement -

تحقیق کے لیے 86 ہزار سے زائد افراد کا تجزیہ کیا گیا۔ سائنسدانوں نے دیکھا کہ وہ افراد جو دن میں 2.5 سے 4 گھنٹے تک روزانہ ٹی وی دیکھتے ہیں ان میں پلمونری امبولزم کے امکان میں 70 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

اوساکا یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کے مطابق اس مرض کی تشخیص مشکل ہے کیونکہ ابھی یہ اتنا عام نہیں ہوا۔ اس کی عام علامات سینے میں درد اور سانس لینے میں مشکل کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں۔

تحقیق میں پلمونری امبولزم کا باعث بننے والے دیگر عوامل کو بھی شامل کیا گیا جس میں ہائی بلڈ پریشر، سگریٹ نوشی، موٹاپا اور ذیابیطس شامل ہیں۔ کئی گھنٹے ٹی وی دیکھنے کے باعث موٹاپے میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے اور یہ پلمونری امبولزم کو جنم دیتا ہے۔

ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ آج کل انٹرنیٹ پر ٹی وی پروگرامز کی کئی اقساط ایک ساتھ دستیاب ہیں جنہیں بعض افراد گھنٹوں بیٹھ کر دیکھتے ہیں۔ یہ صورتحال خطرناک امراض کے پنپنے کے لیے نہایت سازگار ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں