دمشق: شام کے شہر قامشلی میں دو بم دھماکوں کے تنیجے میں چوالیس افراد جاں بحق اور ایک سو چالیس افراد زخمی ہوگئے، قامشلی کا علاقہ کردوں کے زیرِ کنٹرول ہے۔
شام کےسرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کردوں کے زیرکنٹرول شہر قامشلی میں دھماکے ٹرک اور موٹر سائیکل کے ذریعے کیے گئے، خود کش بمبار نے ٹرک کو سیکورٹی فورسز کے ہیڈ کوراٹر کے قریب دھماکے سے اڑا دیا جبکہ دوسرا دھماکہ چیک پوسٹ کے قریب کیا گیا۔
مزید پڑھیں : دمشق:دہشت گردوں کےراکٹ حملے،8افرادجاں بحق
دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم چولیس افراد جاں بحق جبکہ ایک سو چالیس کےقریب زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام نے شہروں سے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے، دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ دولت اسلامیہ نے شام اور عراق کے ایک بڑے علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے اور دونوں ممالک میں اپنے زیر کنٹرول علاقوں سے باہر بھی عام شہریوں اور سرکاری املاک کو ہدف بناتے ہیں۔