اشتہار

ہیلری کلنٹن نے صدارتی نامزدگی قبول کرکے تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

فلاڈلفیا: ہیلری کلنٹن نے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی نامزدگی قبول کرتے ہوئے کہا کہ امریکی قوم کو متحد ہوکر چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا۔

clinton-1

امریکا کا صدارتی معرکہ چند مہینوں کی دوری پر ہیں، بڑے معرکے کے لئے بڑی تیاریاں جاری ہے، فلاڈلفیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونشن میں سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے پارٹی کی جانب سے نامزدگی قبول کی اور پہلی خاتون صدارتی امیدوار بن گئیں اور ایک تاریخ رقم کردی۔

- Advertisement -

 

ہیلری کلنٹن کی نامزدگی قبول کرتے ہی کنونشن سینڑ پر جوش تالیوں سے گونج اٹھا، امریکی پرچم کے رنگ کے غباروں نے ماحول کو خوبصورت بنادیا۔

clinton-4

clinton-3

ہیلری نے اپنی تقریر میں کہا ہم خوفزدہ نہیں، مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہم سب کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا، جیسا ہم ہمیشہ سے کرتے آئیں ہیں۔

مزید پڑھیں :  امریکہ میں پہلی مرتبہ خاتون صدارتی امیدوار نامزد

ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں صدارت کے لئے ناموزوں قرار دیا، ٹرمپ ہمیں خود سے اور باقی دنیا سے تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

عراق میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی ہمایوں خان کے والد خصرخان نے ڈونلڈٹرمپ پرشدید تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا انہوں نے امریکی آئین پڑھا ہے۔

clinton-5

ہیلری کلنٹن کسی بھی بڑی جماعت کی جانب سے صدارتی نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی امریکی خاتون ہیں، انھوں نے اپنے ورمونٹ سے سینیٹر برنی سینڈرز کو پرائمری اور کاکس کے ہونے والے انتخاب میں شکست دے کر یہ نامزدگی حاصل کی۔ سینڈرز بھی اس کنونشن میں اپنی تقریر کے دوران ان کی حمایت کر چکے ہیں لیکن ان کے بعض حامی گروپوں نے ہیلری کلنٹن کی حمایت نہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار نومبرمیں صدارتی انتخاب میں ری بپلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کریں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں