بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پنجاب میں کیبل پر اے آروائی نیوز کی پوزیشن تبدیل، اے آروائی نیوز کا پیمرا کو خط

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے جیو نیوز کی پرانے نمبروں پر بحالی کے لیئے سیکشن تینتیس اے کو استعمال کیا ہے، جس کے ذریعہ وزیراعظم سے جیو نیوز کی بحالی کے لیئے مدد مانگی ہے ۔

خط میں وزیراعظم سے کہا گیا ہے کہ وہ سندھ رینجرز، سندھ پولیس اور انٹیلی جینس ادارے جیو نیوز کو کراچی میں بحال کرانے میں پیمرا کی مدد کریں۔

جیو نیوز کی کراچی میں پرانے نمبرز پر بحالی کی درخواست پر چیئرمین پیمرا کا فوری ایکشن میں آنا قابل تحسین ہے، اے آروائی نیوز کی انتظامیہ سمجھتی ہے کہ پنجاب میں اے آروائی نیوز کے ساتھ جو ہورہا ہے اس پر بھی چیئرمین پیمرا ایسا ہی ایکشن لیں گے۔

اے آروائی انتظامیہ نے پیمرا کو خط بھیجا ہے جس میں اپنی شکایت بتائی گئی ہے کہ پنجاب میں سیاسی بنیاد پراے آروائی نیوز کو بار بار بند کیا جاتا ہے، پروگراموں کے درمیان آواز بند کردی جاتی ہے یا پھر اے آروائی نیوز کی پوزیشن تبدیل کردی جاتی ہے، مسلم لیگ ن نے ہمارا بائیکاٹ کررکھا ہے جن کی پنجاب میں حکومت ہے۔

13882655_1399180630109564_8364999000568217885_n

شکایت خط میں پیمرا کو بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں مسلسل ان اقدامات سے اے آروائی نیوز کی نہ صرف ریٹنگ متاثر ہورہی ہے بلکہ ریونیو پر بھی منفی اثر پڑ رہا ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ چیئرمین پیمرانے جس طرح جیو کے معاملے میں دلچسپی لی ہے اسی طرح ہماری شکایت پر بھی ایکش لیں گے اور اے آروائی نیوز کی بحالی کے لیئے پنجاب رینجرز، پنجاب پولیس اور پنجاب میں انٹیلی جینس اداروں کا تعاون وزیراعظم سے مانگیں گے۔

پیمرا نے خط کے جواب میں کہا ہے کہ اے آر وائی نیوز کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا درخواست کے حوالے سے تحقیقات ہوں گی۔


ARY sends complaint letter to PEMRA by arynews

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں