تازہ ترین

جائداد پر ٹیکس ، خیبر پختون خوا کے وزیر خزانہ نے مخالفت کر دی

پشاور : خیبر پختون خوا کے وزیر خزانہ مظفر سید نے حکومت اور پراپرٹی ڈیلروں کے درمیان ٹیکسوں کے نظام پر اتفاق رائے کو مسترد کر تے ہوئے اسے صوبائی خودمختاری میں مداخلت قرا ر دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے وزیر خزانہ مظفر سید نے آج وفاقی وزیر خزانہ کی پراپرٹی کی قیمتوں کے حوالے سے کی گئی پریس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور پراپرٹی ڈیلرز کے درمیان جائدادوں کی قیمتوں اور ٹیکسوں کے نئے نظام پر اتفاق کی خبریں میڈیا کے ذریعے پتہ چلا ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔

اسی سے متعلق : تین سال سے پہلے جائیداد کی فروخت پر ٹیکس لگے گا،اسحاق ڈار

اے آر وائی کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پراپرٹی کے حوالے سے صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے،کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے صوبوں کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

Comments

- Advertisement -