جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ایکشن، 24 گھنٹوں میں 9 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بفرزون میں کارروائی 2 مبینہ ٹارگٹ کلر،  بھتہ خور گرفتار ، تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منقتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علی الصباح کراچی کے علاقے بفرزون میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے  مبینہ بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دعویٰ کیاہے کہ ’’دونوں ملزمان  قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھے، ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت کے عسکری وننگ سے بتایا گیا ہے۔

- Advertisement -

پڑھیں : کراچی: دوفوجی اہلکاروں کا قتل، کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی

ملزمان کی شناخت جاوید اور سلمان منّا کے نام سے ہوئی ہے جنہیں گھروں سے حراست میں لینے کے بعد تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، قبل ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاقت آباد میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مار کر 3 کارکنان کو حراست میں لے لیا، گرفتار ہونے والے ملزمان میں یوسی آرگنائزر محمد ایوب قریشی اور نومنتخب جنرل کونسلر کو شاہد کو حراست میں لے لیا۔

مزید پڑھیں : کراچی : پرانا گولیمار میں دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

قبل ازیں پولیس نے ماڑی پور میں کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں شاہ جہاں واصف خان اور علی رضا کو گرفتار کرلیا، پولیس حکام کے مطابق علی رضا جیل سے 5 سال جیل کاٹ کر کچھ عرصے قبل رہا ہوا ہے، علاوہ ازیں پولیس نے کھارادر سے مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد میں بھی پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں