ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کا 7 اگست سے مارچ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 7 اگست پاکستان میں ایک نئی تاریخ کا نکتہ آغاز ہوگا،خیبر سے کراچی تک عوام کو متحرک کریں گے .

تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں جاری اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپٹ اوربدعنوان سیاسی ٹولہ جمہوریت کےلیے سب سے بڑا خطرہ ہے.

تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ قوم کی امیدوں کا واحد مرکز صرف تحریک انصاف ہے،پاکستان تاریخ کے اہم ترین دوراہے پر کھڑا ہے اور ہمیں کرپٹ اشرافیہ یا مستحکم جمہوریت میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا.

عمران خان کی زیرقیادت اجلاس میں جہانگیر ترین،شیری مزاری، اسدعمر،نعیم الحق،حامد خان،علیم خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنما بھی شریک تھے.

پی ٹی آئی کا اجلاس ختم ہونے کےبعد تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم مقضبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر کیے جانے والے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتےہیں،اور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان اور عالمی برداری اس پر سنجیدگی سے نوٹس لے.

انہوں نے کہا پارٹی کہ فی الحال پارٹی کے انتخابات مؤخر کردیے گئے،انہوں نے کہا کہ ہرہفتے مارچ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کریں گے.

پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں نعیم بخاری کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کےخلاف تیار کردہ پٹیشن پر بھی مشاورت کی گئی.

انہوں نے مزید کہا کہ چھ اگست کو حکومت کی جانب سےٹی او آرز پر اجلاس بلایا گیا ہے اس دن ہی حکومت کی نیت کا اندازہ ہوجائے گا.

نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے خلاف 7 اگست سے پشاور سے مارچ شروع کیا جائے گا مارچ کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کریں گے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں