اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ان کے علاج کے اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد تشویشناک حالت میں کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل ہیں، اس ضمن میں اُن کے بیٹے نے حکومت سے مدد کی اپیل کی تھی ۔
وزیر اعظم نوازشریف نے لیجنڈ کرکٹر کے صاحبزادے شعیب محمد کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ’’ معروف کرکٹر کے علاج کا پورا خرچہ وفاقی حکومت کی جانب سے برداشت کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حنیف محمد کے علاج کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،وزیر اعظم نے حنیف محمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے اُن جلد صحتیابی کے لیے دعا کی‘‘۔
پڑھیں : لٹل ماسٹر ’حنیف محمد‘ کی حالت تشویشناک اسپتال میں داخل
On behalf of QT Altaf Bhai & RC members, V pray for well being of little master, cricket legend Hanif Mohammad Sb.May He get wel soon Aameen
— Wasay Jalil (@WasayJalil) July 31, 2016
علاوہ ازیں ایم کیو ایم کی قیادت کی جانب سے بھی لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
یاد رہے لٹل ماسٹر حنیف محمد نے 55 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 3915 رنز اسکور کئے جس میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 337 رنزکی انفرادی اننگ بھی شامل ہے۔