تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ہیروئن اسمگل کیس میں پی آئی اے کے 12 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا

لاہور : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی فلائیٹ پی کے 203 کے واش روم سے ملنے والی 6 کلو ہیروئن پکڑنے جانے پر سیکیورٹی فورس نے 12 ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل علی الصبح انسداد منشیات دستے نے کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ کے رہائشی عاطف فیروز نامی شخص کو پرواز پی کے 203 سے گرفتار کیا تھا اور جہاز کے واش روم سے 6 کلو ہیروئن برآمد کر لی تھی،برآمد ہونے والی ہیروئن کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 6 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

اسی سے متعلق : پی آئی اے کے جہاز سے چھ کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

تحقیقاتی اداروں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے اور اے ایس ایف کی اُس وقت کی پوری شفٹ کو شامل تفتیش کرلیا ہے جس کے بعد متعلقہ شفٹ کے اسٹاف 12 ملازمین کو حراست میں لے لیا حراست میں لیے جانے والے ملازمین میں انجینیئرز اور صفائی کا عملہ شامل ہے ملزمان پر ہیروئن اسمگل کرنے میں معاونت کا الزام ہے،زیر حراست ملازمین کو پرانے ایئر پورٹ پر رکھا گیا ہے۔

 

Comments

- Advertisement -