منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

وریراعلیٰ سندھ کراچی پہنچ گئے، رینجرز کے اختیارات کا معاملہ آج حل ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وریراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ دبئی سے کراچی پہنچ گئے،سندھ میں رینجرز کےاختیارات کامعاملہ آج حل ہونے کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیراعلٰی مراد علی شاہ آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ کو سندھ میں رینجرز کے اختیارات میں مزید توسیع دینے کی ہدایت کی ۔

مزید پڑھیں : نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ دبئی روانہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی سندھ آج ممکنہ طور پر رینجرز کے اختیارات میں توسیع کا اعلان کرینگے، وطن واپسی پر مراد علی شاہ کے پروٹوکول کیلئے دس گاڑیاں پہلے سے ہی موجود تھی ، وزیراعلٰی سندھ سخت سیکیورٹی حصار میں ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

مزید پڑھیں : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بینظیر بھٹوکی مزار پر فاتحہ خوانی

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاڑکانہ کے بعد سیہون کے مختصر دورے کے بعد دبئی روانہ ہوئے تھے، ذرائع کے مطابق نو منتخب وزیر اعلیٰ کو شریک چیئرمین آصف علی زردای نے اہم معاملات کے لیے دبئی طلب کیا تھا۔

مزید پڑھیں : پارٹی قیادت جو ہدایت کرے گی اُس پر عمل کریں گے، مراد علی شاہ

قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ نے گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی کے بانی ذاولفقار علی بھٹو ، بے نظیر بھٹو اور سمیت دیگر افراد کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود کارکنان اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں پارٹی لیڈرشپ اور سندھ کی عوام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس منصب کے قابل سمجھا‘‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں