بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی : نوجوان کا بہیمانہ قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیسے کے لین دین پر دوست دشمن بن گئے ، کراچی کے علاقے الفلاح میں دوستوں کے مبینہ تشدد سے نوجوان فرحان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دوستوں نے فرحان کو رات بھر تشدد کا نشانہ بنایا، فرحان پر بلیڈ اور چھریوں سےوار کیے اور زخموں پر نمک چھڑکا۔ اہل خانہ نے بتایا ہے کہ فرحان اور دوستوں کا اسٹاک ایکس چینج میں رقم کا تنازع تھا، ملزمان تشدد کے بعد گھر سے قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔

واقعہ کے وقت گھر میں فرحان کی والدہ اور دو بھابیاں موجود تھی ، فرحان کی بوڑھی والدہ کا اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میں کہتی رہی کہ پیسے مل جائے گے میرے بیٹے کو چھوڑ دو مگر ظالموں نے ایک نہ سنی۔

بھابیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک کمرے میں بند کردیا تھا اور فرحان کی چیخوں سے در و یوار گونج رہے تھے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں