اتوار, جون 29, 2025
اشتہار

فلم پیپلی لائیو کے ہدایتکار امریکی خاتون سے زیادتی کے الزام میں مجرم قرار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی دارلحکومت دہلی میں عدالت نے فلم ’’پیپلی لائیو‘‘ کے ہدایتکار محمود فاروقی کو ایک امریکی خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں مجرم قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2010ء میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم’’پیپلی لائیو‘‘ کے  ہدایتکار محمود فاروقی کو امریکی خاتون کے ساتھ زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر مجرم قرار دیا جبکہ انھیں گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

محمود فاروقی پر الزام تھا کہ انہوں نے 35سالہ امریکی خاتون جو ریسرچ کیلئے بھارت آئی تھیں، انکے ساتھ ریپ کی کوشش کی تھی ۔

peepli-post

پولیس کے مطابق امریکی خاتون جون 2014 میں دہلی آئی تھیں اور اپنی ریسرچ کے سلسلے میں لوگوں سے رابطے میں تھیں
کہ انکی ملاقات فاروقی سے ہوئی، ملاقات کے بعد فاروقی نے اسے ریسرچ میں معاونت فراہم کی، 28 مارچ2015ء کو بھارتی فلم ڈائریکٹر محمود فاروقی نے اسے اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا اور زیادتی کی کوشش کی۔

محمود فاروقی کا کہنا تھا کہ مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات غلط ہیں اور ایک سازش کے تحت انہیں اس کیس میں پھنسایا گیا ہے۔

سماعت کے موقع پر محمود فاروقی کی بیوی اور فلم ڈائریکٹر اور سکرپٹ رائٹر انوشہ رضوی بھی عدالت میں موجود تھے۔

amir-post

عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 2اگست تک ملتوی کر دی ۔

توقع کی جارہی ہے کہ جرم ثابت ہونے پر کم از کم سزا 7سال ہے جبکہ فاروقی کو تاحیات فلمی صنعت سے دور رہنے کی پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

فلم پیپلی لائیو عامر خان کی اپنی ہوم پروڈکشن کمپنی کی فلم تھی، جس کی ہدایت انوشا رضوی نے دی تھی، انوشا نے فلم میں دیہی زندگی خصوصی طور پر کسانوں کی مالی حالت کو بڑی بیباکی کے ساتھ اُجاگر کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں