جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا واٹس ایپ پروزراء سے رابطہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ میں نئے وزیراعلیٰ کے ساتھ ہی تبدیلی آگئی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج بھی صبح نو بجے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کی طرح وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج بھی صبح نو بجے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچ گئے، وزیراعلیٰ نے سب سے پہلے سیکریٹریٹ فون کرکے سیکریٹریز کی حاضری معلوم کی، جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واٹس ایپ پروزراء سے رابطہ کیا اور ڈویژنل کمشنرز،ڈی آئی کمشنرز اور ڈی آئی جیز کی موجودگی معلوم کی۔

مزید پڑھیں :  نو منتخب وزیر اعلیٰ وقت پر دفتر پہنچ گئے، دیر سے آنے والوں پر برہم

وزیراعلیٰ سندھ نے افسران کو ہدایت کی کہ عوام سے ملنے کا وقت مقرر کرکے ان کے مسائل حل کیے جائیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب حیدرآباد کے افسران نے وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے، وزیر اعلیٰ نے نو بجے تک دفاتر میں افسران کی حاضری کے احکامات جاری کیے تھے، حیدر آباد سیکریٹریٹ شہباز بلڈنگ میں کمشنروقت پر نہ پہنچ سکے جبکہ ڈی آئی جی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز بھی اپنے وقت مقرر پر اپنے دفاتر میں موجودنہیں تھے اور اکثر ملازمین کی کرسیاں بھی خالی پڑی تھیں۔

مزید پڑھیں :  مراد علی شاہ پرقسمت کی دیوی کیسے مہرباں ہوئی؟

مزید پڑھیں :  نو منتخب وزیر اعلیٰ وقت پر دفتر پہنچ گئے، دیر سے آنے والوں پر برہم

گزشتہ روز بھی نو منتخب وزیر اعلیٰ نے سندھ سیکریٹریٹ میں قائم کیمپ آفس فعال کردیا اور 9 بجتے ہی نیو سندھ سیکریٹریٹ پہنچ گئے تھے اور وزیر اعلیٰ وزرا، مشیران اور اسٹاف کی عدم حاضری پر برہم ہوگئے اور وارننگ جاری کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں