اشتہار

موسیقی کی دھنیں بکھیرتا حیرت انگیز بھارتی مندر

اشتہار

حیرت انگیز

ہمپی: بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک ایسا عجیب و غریب مندر ہے جس کے ستوں سے موسیقی کی دھنیں فضا میں بکھرتی ہیں۔عالمی ورثے کا درجہ رکھنے والا یہ مندر ساری دنیا کے سیاحوں کے لئے کشش رکھتا ہے۔

ہمپی نامی گاوٗں میں واقع یہ حیرت انگیز مندر ’ویٹھالا‘ کے نامس ے جانا جاتا ہے اوراس کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے اسے عالمی ورثے کادرجہ دے رکھا ہے۔

بھارت کے اس مندر کی دنیا بھر میں شہرت کی وجہ اس کے جلترنگ کی طرح بجنے والے ستون ہیں جن کے بارے میں کہا جا تا ہے کہ یہاں 56 ایسے ستون تھے جن سے موسیقی ابھرتی تھی تاہم اب یہاں ایسے صرف 9 ستون موجود ہیں جن پر مخصو ص انداز میں تھاپ پڑنے پر موسیقی پیدا ہوتی ہے۔

- Advertisement -

مقامی روایات کے مطابق ماضی میں ہزاروں موسیقار ] بادشاہ وقت کی تفریح طبع کے لیے مند رکے مختلف مقامات پر کھڑے ہوکر ہم آہنگ سر تشکیل دیا کرتے تھے اور جب وہ ایک ساتھ ان ستونوں کو بجاتے تو رات کے سناٹے میں موسیقی کی آواز کئی کلومیٹر کے فاصلے تک سنائی دیتی تھی۔

مندر کا ہر ستون موسیقی کے ایک مخصوص نوٹ کی آواز نکالتا ہے اورمختلف ستونوں سے برآمد ہونے والی مختلف آوازیں ہم آہنگ ہوکر راگ کی صورت اختیار کرلیتی ہیں، بے شک وٹھالا کا یہ عجیب و غریب مندر اپنی اس مخصوص تعمیر کے سبب قدیم بھارت کے فنِ تعمیر میں ایک اہم مقام کا درجہ رکھتا ہے۔

یہ مندر پندرھویں صدی قبلِ مسیح میں تعمیر کیا گیا تھا اور بعد میں آنے والے ہر بادشاہ نے اس کی شان وشوکت میں اضافے کے لیے اپنی خدمات پیش کیں، اس کے ارد گرد آج بھی ’وٹھالاپورہ ‘ شہر کے قدیم آثار دکھائی دیتے ہیں جو اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ یہ علاقہ ماضی میں بے پناہ شان وشوکت  اور سطوت  کا مالک تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں