کوئٹہ : بارکھان کے علاقے سیکھنام میں خفیہ اطلاع پر فرنٹیئر کور اور حساس ادارے نے کارروائی کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا.
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی اداروں نے یوم آزادی پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا،بارکھان سے خفیہ اطلاع پر بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا.
ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی کے نتیجے میں 4 اینٹی ٹینک مائینز،9 آر پی جی راکٹ،5 ریموٹ کنٹرول بم،ڈیٹونیٹرز اور دیگر تخریبی مواد برآمد کیا گیا.
- Advertisement -
ایف سی ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے یوم آزادی پر بڑی کارروائی کے لیے گولہ بارود جمع کر رکھا تھا.
واضح رہےکہ بلوچستان میں اس سے قبل بھی سیکیورٹی اداروں نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردی کے کئی منصوبوں کو ناکام بنایا ہے.