اشتہار

واشنگٹن: پولیس اہلکار داعش کی معاونت کے الزام میں گرفتار، فرد جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : داعش کاخطرہ اب امریکی سرزمین پربھی منڈلانے لگا، واشنگٹن میں پولیس افسر کو داعش کی معانت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایف بی آئی نے واشنگٹن ٹرانسپورٹ سسٹم کیلئے کام کرنے والے ایک پولیس اہلکار پر داعش کی معاونت کے الزام میں گرفتار کرکے فرد جرم عائد کردی ہے۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ چھتیس سالہ پولیس افسر نکولس ینگ نے ایف بی آئی کے ایجنٹ کو داعش کا کارندہ سمجھ کر ڈھائی سو ڈالر کا فون کریڈٹ بھیجا، جو داعش کے جنگجو میسیجنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں، نکولس سے متعلق تحقیقات دو ہزار دس سے کی جارہی تھیں۔

- Advertisement -

انکا مزید کہنا تھا کہ نکولس نے دو ہزار گیارہ میں لیبیا کا سفر بھی کیا، نکولس ینگ پہلا امریکی پولیس اہلکار ہے، جسے داعش کی معاونت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے نکولس کے امین الخلیفی کے ساتھ روابط تھے۔ الخلیفی نے 2012 میں کیپیٹل ہل کی عمارت میں دھماکہ کرنے کے منصوبے کا اعتراف کیا تھا۔

نکولس واشنگٹن ٹرانسپورٹ سسٹم میں دوہزار تین سے کام کررہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں