راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں موجود امریکی مشن کے سربراہ اور افغان حکام سے ٹیلی فون پر رابطے کیے اور وہاں گرنے والے ہیلی کاپٹر اور عملے کی بازیابی میں مدد کی درخواست کی۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف نے افغانستان کے صوبے لوگر میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی تلاش اور عملے کو بازیاب کروانے کے حوالے سے افغانستان میں امریکی مشن کے جنرل نکولسن سے رابطہ کر کے مدد طلب کرلی۔
#COAS called Gen Nicolson,Comd RSM in Afgn,asked him to help in recovery of crew of Punjab govt heli that crash landed in logar province-1/3
— Gen Asim Bajwa (@AsimBajwaISPR) August 4, 2016
ڈی جی ایس پی آر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ ’’ہیلی کاپٹر مرمت کے لیے ازبکستان سے ہوتا ہوا روس جارہا تھا،امریکی جنرل نکلولسن نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔
while on its way to Russia via Uzbekistan.Heli was going to Russia for maintenance.Gen Nicolson assured all possible help in this regard-2 — Gen Asim Bajwa (@AsimBajwaISPR) August 4, 2016
جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ’’ہیلی کاپٹر کی گمشدگی کے حوالے سے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے افغان حکومت اور افغان نیشنل آرمی سے بھی رابطے کیے ہیں، افغان حکام نے بھی جلد از جلد عملے کی بازیابی کی یقین دہانی کروائی ہے۔
Afghan govt and ANA authorities have also been contacted for necessary assistance in recovery of the crew members-3
— Gen Asim Bajwa (@AsimBajwaISPR) August 4, 2016
یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ، عملے کو طالبان نے پکڑ لیا
یاد رہے کہ پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے سبب افغان لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی جہاں طالبان نے ہیلی کاپٹر میں موجود سات افراد کو یرغمال بناتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو تباہ کردیا، افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں لینڈنگ سے قبل ہی آگ لگی ہوئی تھی تاہم اس علاقے میں طالبان کا اثرو رسوخ ہونے کے باعث شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ عملے کو اغوا کیا گیا ہے۔