منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کراچی: دوست کو تشدد کر کے قتل کرنے والاایک ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملیر میں لین دین کے تنازع پر دوست کی جان لینے والاملزم پکڑا گیا جبکہ پانچ ملزمان تاحال فرار ہے، فرحان کو اسکے دوستوں نے تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملیرالفلاح میں دوست کا گھر اُجاڑنے والے مبینہ چھ قاتل دوستوں میں سے ایک قانون کی گرفت میں آگیا، فیضان کو کورنگی سے حراست میں لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ملزم نے ستائیس جولائی کی رات ساتھیوں کے ہمراہ اپنے دوست فرحان کو اسی کے گھر پر بد ترین تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار ا تھا، پانچ ملزمان تاحال فرارہیں۔


 مزید پڑھیں : فرحان قتل کیس، نشاندہی کے باوجود پولیس ملزمان کو پکڑنے میں تاحال ناکام


مقتول اسٹاک مارکیٹ میں کام کرتا تھا، ملزمان مبینہ طور پر سرمایہ کاری کی رقم ڈوبنے پر اُس کے دشمن بن گئے، فرحان کی والدہ کی دہائی پر پولیس حرکت میں آئی اور نو دن بعد ایک قاتل ڈھونڈ نکالا۔

اس سے قبل الفلاح سوسائٹی میں دوستوں کے ہاتھوں فرحان نامی نوجوان کے مبینہ قتل کا اے آئی جی سندھ نے نوٹس لیا، واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی اور تحقیقاتی رپورٹ فوری پیش کرنے کاحکم دیا گیا تھا۔


 مزید پڑھیں : کراچی : نوجوان کا بہیمانہ قتل


مقتول کی والدہ کا دعوٰی ہے کہ فرحان پردوستوں نے رات بھرتشدد کیا،بلیڈ اور چھریوں سے جسم کاٹا اورزخموں پرمرچیں چھڑکیں، پھراسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں