جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سندھ میں اسلحے کی نمائش اورسادہ لباس سیکیورٹی گارڈز پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ میں اسلحے کی نمائش اورسادہ لباس سیکیورٹی گارڈز پر پابندی عائد کردی گئی، جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، جس کے مطابق سندھ میں اسلحے کی نمائش اور سادہ لباس سیکیورٹی گارڈز پر پابندی ہوگی، پابندی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظرلگائی گئی ہے۔

اسلحے کی نمائش پر پابندی کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

- Advertisement -

دوسری جانب نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں سے ملتے جلتے یونیفارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور پولیس موبائل سے مشابہت رکھنے والی گاڑیاں ضبط کی جائیں گی جبکہ ہوٹر اورپولیس لائٹس والی گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی جائیں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ ایک سو اٹھاسی کےتحت کارروائی کا انتباہ کیا گیا ہے۔


 مزید پڑھیں : غیر تصدیق شدہ ڈھائی لاکھ سے زائد اسلحہ لائسنس غیر قانونی قرار


گزشتہ روز وزرات داخلہ نے سندھ میں ڈھائی لاکھ سے زائد اسلحہ لائسنس تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے غیر قانونی قرار دے دیے ہیں، سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ دس لاکھ نناوے ہزاراسلحہ لائسنسوں کی تصدیق کے لیے احکامات دیے گئے تھے، جن میں سے ڈھائی لاکھ اسلحہ لائسنسوں کی تصدیق نہیں کرائی گئی، تمام غیر تصدیق شدہ اسلحہ لائسنسوں کی قانونی حیثیت ختم ہوچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں