جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

مراد علی شاہ کا اپنے ہم شکل کو فون، کراچی آمد کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے ہم شکل عرفان حیدر شاہ کاظمی کو ٹیلی فون کرکے ان سے بات چیت کی اور انہیں کراچی آنے کی دعوت دی جس پر عرفان حیدر خوشی سے نہال ہوگئے۔

وزیراعلیٰ کے ہم شکل عرفان حیدر اے آر وائی نیوز لاہور کے دفتر پہنچ گئے جہاں انہوں نے خود پروموٹ کرنے پر اے آر وائی نیوز کا شکریہ ادا کیا اور وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے دعوت دینے سے متعلق بتایا۔

- Advertisement -

عرفان حیدر نے کہا کہ انہیں وزیراعلیٰ سندھ نے فون کیا تو میں نے کہا یار آپ مذاق کررہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ آپ انتظار کریں میں آپ کو لینڈ لائن نمبر سے کال کرتا ہوں بعدازاں ایک سرکاری لینڈ لائن نمبر سے ان کے پرسنل سیکریٹری کی کال موصول ہوئی جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے ان سے بات چیت کی اور انہیں کراچی آنے کی دعوت دی۔

عرفان حیدر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ ہم ایک سے دو دن میں آپ کو کراچی آنے کی دعوت دیں گے اور آپ ایک دن کے لیے ہمارے مہمان ہوں گے، انہوں نے دعوت ملنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں