ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر گریڈ 22 میں ترقیاں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر گریڈ بائیس میں ترقیوں کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی بیوکریسی میں بڑے پیمانے پر گریڈ بائیس میں ترقیوں کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق محمد املیش کو گریڈ بائیس میں ترقی دے کر ڈی جی ایف آئی اے تعینات کردیا گیا جبکہ عمران اقبال ممبر اٹامک انرجی،سردار احمد نواز سیکرٹیری نجکاری کمیشن تعینات کردیا گیا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق تہمینہ جنجوعہ کو  اقوام متحدہ کی مستقل مندوب،چوہدری صفدر ،محمد ارشاد کو گریڈ 22 میں ترقی دیتے ہوئے ایف بی بی آر میں تبادلہ کردیا گیا ہے، کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی خان کو آئی جی ایف سی ،عظمت علی رانجھا کو سیکرٹری کامرس، رضوان بشیر سیکرٹیری آئی ٹی تعینات کیا گیا ہے۔

تاہم کیپٹن ریٹائرڈ شاہد اشرف تاڑر  چیئرمین نیشنل ہائی وے اٹھارٹی ، یاسمین مسعود کو گریڈ 22 میں ترقی دیتے ہوئے ایف بی آر اور محمد یونس کو ترقی دیتے ہوئے اُسی عہدے سیکریٹری پانی و بجلی پر برقرار رکھا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں