جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

امریکی صدر براک اوباما کی بیٹی کی ریسٹورنٹ میں نوکری

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر براک اوباما کی بیٹی ساشا اوباما نے وائٹ ہاؤس کی آسائشوں کو چھوڑ کر ایک سی فوڈ ریسٹورنٹ میں کام شروع کر دیا ہے.

تفصیلات کےمطابق امریکی صدر براک اوباما کی پندرہ سالہ بیٹی ساشا اوباما گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران میسی چیوسٹ میں مارتھا وائن لینڈ میں کھانا پیش کر رہی ہیں.

امریکی اخبار بوسٹن ہیرلڈ کی رپورٹ کے مطابق ساشا جن کا پورا نام نتاشا ہے،ان کے ساتھ ریستوارن میں خفیہ اداروں کے چھ ارکان بھی موجود ہوتے ہیں،یہ علاقہ اوباما فیملی کا گرمیوں کی چھٹیوں میں پسندیدہ مقام ہے.

- Advertisement -

جاری ہونے والی تصویر میں صدر باراک اوباما کی چھوٹی بیٹی کو ریستوارن کا یونیفارم پہنے کھانا پیش کرتے دیکھا جا سکتا ہے.

ان کے ساتھ کام کرنے والے والے ایک شخص نے بتایا کہ ’ساشا نیچے کام کر رہی تھیں اور ہم حیران ہو رہے تھے کہ یہ چھ لوگ ان کی مدد کیوں کر رہے ہیں،لیکن بعد میں ہمیں معلوم ہوا کہ یہ کون ہیں۔‘

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس نے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے لیکن امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی دونوں بیٹیوں کی جتنی حد تک ہو سکے ایک عام انسان جیسی پرورش کر رہی ہیں۔

ٹیک اوے کاؤنٹر پر کام کرنے کے علاوہ اطلاعات کے مطابق ساشا اوباما کی دیگر ذمہ داریوں میں میزوں پر انتظار کرنا اور ریستوران کے کھانے کے وقت سے قبل تیاریاں مکمل کرنا بھی شامل ہیں.

ان کی سکیورٹی پر معمور ٹیم کو اکثر قریب ہی گاڑیوں یا پھر بینچوں پر بیٹھے دیکھا گیا ہے جبکہ امریکی صدر کی بیٹی گاہکوں کو کھانا پیش کرنے میں مصروف ہوتی ہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں