جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان کے مقابلے میں سلمان خان بہترین جج ہیں،فرح خان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بالی ووڈ ڈائریکٹر فرح خان خان کا کہنا ہے کہ جج کرنےمیں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی سمجھ عضب کی ہے اور وہ شاہ رخ سے بہترین جج ہیں.

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں رقص اور ہدایت کاری کی مہارت کے علاوہ فرح خان اپنے بے باک بیانات کے لیے بھی کافی سرخیوں میں رہتی ہیں،اور فرح خان اس بار ٹی وی پر نشر ہونے والے معروف رقص شو’جھلک دکھلا جا‘ سیزن 9 کے لیے جج متعین کی گئی ہیں.

بالی ووڈ ڈائریکٹر فرح خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران جھلک دکھلا جا کے گذشتہ چار سیزن کے جج رہنے والے کرن جوہر کو بوڑھا کہہ دیا،اتناہی نہیں، کسی بھی ریئیلٹی شو کو جج کرنے کے معاملے میں فرح نے کنگ خان شاہ رخ کو بطور جج بےکار اور بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کو بہتر کہا ہے.

- Advertisement -

فرح خان کے مطابق کرن جوہر اب کسی بھی شو میں جج کی ذمہ داری نبھانے میں ماہر ہو چکے ہیں لیکن اس معاملے میں شاہ رخ اپنی دریا دلی دکھاتے ہوئے کسی کو بھی 10 میں سے 10 نمبر تک دے دیتے ہیں۔

ان کامزید کہنا تھا کہ منصفی کے معاملے میں سلمان کی سمجھ غضب کی ہے، ’وہ ایمانداری سے کام لیتے ہیں اور جذباتی ہوئے بغیر شو کو جج کرتے ہیں۔‘

ٹی وی پر رقص سے متعلق کئی پروگرام کی جج رہنے والی فرح کا کہنا ہے کہ ’جب بھی کوئی رقص ریئیلٹی شو ٹی وی چینلز پر آتا ہے تو میں اسے ضرور دیکھتی ہوں،اس شو میں جو بھی غلطیاں یا تجاویز ہوتی ہیں،میں انہیں چینل یا شو کے جج سے ضرور شیئر کرتی ہوں۔‘

بالی ووڈ ڈائریکٹر فرح خان کہتی ہیں کہ وہ ’اس کے علاوہ بگ باس بھی دیکھتی ہیں اور اپنی رائے سلمان خان سے شیئر کرتی ہیں۔‘

واضح رہے اس بار’جھلک دکھلا جا‘ سیزن 9 میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی بطور جج اپنا ہنر دکھاتی نظر آئیں گی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں