جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

مقبوضہ کشمیر: کرفیوکا29واں روز، بھارتی فورسزکے ہاتھوں مزید 4کشمیری

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا آج انتیس واں روز ہے، بھارتی فورسز نے مزید چار کشمیریوں کو شہید کردیا،100 سے زائد زخمی ہیں، جس کے بعد تعداد اڑسٹھ ہوگئی۔

kashmir-1

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کشمیریوں پر زمین تنگ کردی، بھارت مخالف مظاہرے روکنے کیلئے وادی میں آج بھی کرفیو نافذ ہے،8 جولائی سے اب تک 68 کشمیری شہید کر دیئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

گزشتہ روز مقبوضہ وادی میں حریت رہنماؤں کی کال پر ہزاروں کشمیریوں نے درگاہ حضرت بل کی طرف مارچ کیا، مظاہرین نے پاکستانی پرچم اٹھارکھےتھے اور آزادی کے نعرے لگا رہے تھے، اس دوران بھارتی سیکیورٹی نے کشمیریوں پر طاقت کا اندھا استعمال کیا، پیلٹ گن نے مزید پچاس کشمیریوں کی بینائی چھین لی۔

KASHMIR POST 2

مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بدستور معطل ہے۔


 

مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا26واں روز، شہید کشمیریوں کی تعداد62 ہوگئی


 

گذشتہ روز کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے بھی روک دیا گیا، حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے، متعدد رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کردیا گیا۔


 

مزید پڑھیں:  نہتے کشمیری مسلمانوں کو جمعے کی نماز پڑھنے سے روک دیا گیا


 

واضح رہے کہ 8 جولائی کو مجاہد کمانڈر مظفر وانی کی شہادت کے بعد وادی میں بھارتی افواج کے خلاف شدید مظاہرے کیے گئے تھے، جن پر قابض فوج نے فائرنگ کردی تھی، جس کے بعد شہدا کی تعداد بڑھتے بڑھتے 60 سے زائد جبکہ زخمیوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں