بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کشمور : محکمہ آبپاشی کے 5 ملازمین اغواء

اشتہار

حیرت انگیز

کشمور: کندھ کوٹ کے قریب اولڈ توڑی بند پر کام کرنے محکمہ آبپاشی کے 5 ملازمین کو مسلح افراد اغواء کرکے کچے کی طرف فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب بند پر کام کرنے والے محکمہ آبپاشی کے ملازمین کو مسلح افراد اغواء کر کے کچے کی طرف فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملزمان پانچوں افراد کو اغواء کر کے فائرنگ کرتے ہوئے کچے کی طرف فرار ہوئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اغواء ہونے والے افراد میں ایس ڈی او بھی شامل ہیں، ایس ایس پی کشمور نے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرلیا ہے جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگانے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔

مزید پڑھیں : کشمور، ہندو تاجر کی ہلاکت ہر شٹر ڈاؤن ہڑتال اور قومی شاہراہ پر دھرنا جاری

ایس ایس پی کشمور نے پولیس کی نفری کے ہمراہ کچے کی طرف پیش قدمی شروع کردی ہے جبکہ صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے رینجرز کی بھاری نفری کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب گھوٹکی میں کنڈیر شاخ کے مقام پر ڈاکوؤوں کی جانب سے فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے 5 دیہاتوں کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا ہے جس کے نیتجے میں 10 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں