جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ترک اور روس کے درمیان خوشگوار تعلقات کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ : ترک صدراردگان نےروسی صدر پیوٹن سے اپنی جلد ہونے والی ملاقات کو باہمی تعلقات کےنئے دورکےآغازکا قرار دیدیا جس کے بعد ترکی اور روس کے تعلقات میں بہتری کی امید کی جا رہی ہے۔

روسی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں ترک صدر اردگان نےجلدروسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدرسےملاقات کا مقصد باہمی تعلقات میں ایک نئے باب کاآغاز ہے۔

طیب ارددگان نے اپنے روس کے لیے ہونے والے دورے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات سے روس اور ترکی کے تعلقات کی ایک نئی ابتداء ہو گی جس کا سنگ میل ترقی اور خوشحالی سے بھرپور معاشرے کا قیام ہے۔

- Advertisement -

انہوں نےروسی صدرکواپنا دوست قراردیتے ہوئے کہاکہ میرے دوست پیوٹن سے بات چیت میں باہمی تعلقات میں ایک نئےدورکاآغاز ہوگا دونوں ملک ملکربہت کچھ کر سکتےہیں دونوں کا باہمی تعلق خطے میں پائیدار امن کا ضامن ہو گا۔

خیال رہے کہ ناکام فوجی بغاوت کےبعدترکی صدرنے جہاں بیشتر ہنگامی اقدامات اندرون ملک کیے ہیں وہیں انہوں نے بیرونی دنیا سے سفارتی تعلقات کو نیا رخ دیا ہے،فوجی بغاوت پر قابو پانے والے طیب اردگان امریکہ اورمغرب سے سخت نالاں ہیں اس لیے انہوں نے دوستی کا ہاتھ اس بارروس کی جانب بڑھایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں