اشتہار

کوئٹہ دھماکہ، آرمی چیف کے زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : سول اسپتال میں دھماکے کےبعد آرمی چیف کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں دہشت گردوں کی سرکوبی کے کومبنگ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

امن و امان اور سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان،وزیر داخلہ بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ سمیت کئی اہم افسران نے شرکت کی،آرمی چیف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان میں جمع ہو رہے ہیں اور اپنی بزدلانی کارروائیوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں جسے ناکام بنایا جائے گا۔

- Advertisement -

آرمی چیف نے دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے خصوصی کومبنگ آپریشن کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک کے جس حصے میں ہوں اُن کا پیچھا کر کے گرفتار کیا جائے،معصوم جانوں سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ کوئٹہ دھماکہ پاک چین اقتصادی راہداری کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے،دہشت گرد نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں