لاہور: شاہدرہ میں پٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے ٹینکرسمیت سات گاڑیاں جل کر خاک ہو گئیں، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
لاہور کے نواح شاہدرہ کے علاقہ ماچس فیکٹری اسٹاپ کے قریب پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں سپلائی کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی، ڈرائیور نے پمپ بچانے کے لیے گاڑی کو فوری طور پرفلنگ اسٹیشن سے باہر نکالا تو ٹینکر مسافر وین سے جا ٹکرایا جس سے مسافر وین میں بھی آگ لگ گئی آگ نے مزید گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا۔
وین میں موجود مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت جان بچائی، ریسکیو کی چھ سے زائد گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر ڈیڑھ گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم آگ کے باعث ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی ہے ۔