اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاک فضائیہ سری لنکن ایئرفورس کو تربیت دے گی، ایئرچیف پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان دو روزہ سرکاری دورہ پر سری لنکا پہنچ گئے، فیصلہ کیا گیا کہ پاک فضائیہ سری لنکن فضائیہ کو مختلف شعبہ جات میں تربیت دے گی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل سہیل امان کی سری لنکا آمد پرچاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنرپیش کیا جبکہ ایئرچیف کا سری لنکن فضائی ہیڈکوارٹر پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے سری لنکن صدر، وزیراعظم، وزیر دفاع اور سری لنکن ایئرچیف سے ملاقاتیں کیں۔

Suhail-post-01

ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ  ازیں دفاعی تعلقات مستحکم کرنے پر بھی گفتگو کی گئی، سری لنکن صدرسری سینا نے ملاقات میں ایئر چیف مارشل سہیل امان سے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان پرعزم اور اس کا مؤقف جرأت مندانہ ہے۔

سری لنکن صدر سری سینا کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور پاک فضائیہ کا دہشت گردی کے خلاف کردار لازوال ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان سری لنکن فضائیہ کو ہوا بازی کے مختلف شعبہ جات میں تربیت فراہم کرے گا۔

سری لنکا میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق ملاقات میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے سری لنکن صدر میتھری پالا سری سینا کو کو کشمیر کی حالیہ مخدوش صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں