منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

مصباح الحق اور یاسر شاہ کا نام لارڈز آنر بورڈ پر درج کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کا نام لارڈز کے آنر بورڈ پر درج کردیا گیا, یہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کھلاڑیوں کی موجودگی میں ان کے نام بورڈ پردرج کیے گئے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یاسر شاہ نے لارڈز میں خوشگوار یادوں کو تازہ کیا، لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کپتان مصباح الحق نے شاندار سینچری بناکر آنر بورڈ پر اپنا نام درج کرایا، لارڈز انتظامیہ نے مصباح کے سامنے ان کا نام آنر بورڈ پر درج کیا۔

مصباح الحق 42 سال 47 دن کی عمر میں بطور سینچری مکمل کرنے والے دنیا کے 9ویں کپتان بھی بن چکے ہیں، اس کے ساتھ مصباح الحق پاکستانی تاریخ کے سب سے عمر رسیدہ کپتان بھی بن گئے ہیں۔

سینچری مکمل کرنے پر کپتان بہت خوش نظر آئے اور انہوں نے گراؤنڈ میں 10 پُش اپس لگا کر اس لمحے کو دنیائے تاریخ کے لیے یادگار بنا دیا۔

misbah

یاسر شاہ لارڈز ٹیسٹ میں دس وکٹیں حاصل کرکے آنر بورڈ پر نام درج کرانے والے پہلے ایشیائی اسپنر بنے، انتظامیہ نے یاسر کی موجودگی میں آنر بورڈ پر ان کا نام درج کیا۔

yasir-ss

یاسر شاہ نے لارڈز ٹیسٹ میں عمدہ بولننگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو فتح دلوائی تھی۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سریز میں یاسر شاہ نے 15 ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لے کر 120 سالہ ریکارڈ توڑ کر اعزاز اپنے نام کرلیا تھا۔

یہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ آنر بورڈ پرکھلاڑیوں کا نام انکی موجودگی میں درج کیا گیا ہو۔

CpbWXa6XEAAtzRN

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں