اشتہار

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اہم اجلاس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا،جس میں تحفظ پاکستان بل میں ترمیم اور توسیع سمیت دیگر اہم معاملات پرغور کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملکی سیکورٹی سے متعلق اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، وفاقی وزراء چودھری نثار علی خان، اسحاق ڈار ، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر، ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان، ڈی جی ایم او اور دیگر اہم حکام شرکت کی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت جاری اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جب کہ گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے قانونی اور آئینی امور بھی زیر بحث لائے گئے اس کے علاوہ نیشنل ایکشن پلان میں ترمیم اور توسیع کے معاملات پر بھی غورہوا۔

- Advertisement -

سانحہ کوئٹہ کے بعد وزیر اعظم کے زیر صدارت ملکی سیکیورٹی پر یہ چوتھا اجلاس ہے جس میں تحفظ پاکستان بل کی معیاد پوری ہونے کے بعد مزید قانون سازی پر غور کیا گیا اور نئے بل لانے یا پرانے بل کی ترمیم پر قانونی اور آئینی سقم کو دور کرنے پر غور کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں