جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پرویز مشرف آج اپنی 73 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : 11 اگست 1943 کوپیدا ہونے والے پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف آج اپنی 73 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف 11 اگست 1943 میں دہلی میں پیدا ہوئے وہ 1947 کو اپنے والدین کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوئے،اُن کے والد نے شروع میں سول سروس میں اپنی خدمات انجام دیں اور بعد ازاں وزارت خارجہ ٹرانسفر ہوئے جہاںاُن کی تعیناتی ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں ہوئی اور 1957 میں پاکستان واپس آئے۔

mush-post5

- Advertisement -

پرویزمشرف نے سینٹ پیٹرک اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد پاکستان ملٹری اکیڈمی میں داخلہ لیا اور امتیازی نمبروں سے گریجویشن کی سند پائی.وہ ایک بہادر سپاہی تھے جنہوں نے اپنی 1965 اور 1971 کی جنگوں میں حصہ لیا تا ہم کارگل جنگ میں اُن کا کردارباعث شہرت بنا اور یہی سے سیاسی قیادت سے اختلاف نے بھی جنم لیا۔

mush-post4
واضح رہے پرویز مشرف نے 12 اکتوبر 1999 کو اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو معزول کر کے اقتدارسنبھالا تھا وہ آرمی پاکستان کے بارہویں صدر تھے جب کہ 12 اکتوبر 1999 سے لے کر 20 نومبر 2002 تک بہ طورچیف ایگزیکٹوفرائض انجام دیے اور 18 اگست 2008 ء تک صدر پاکستان رہے ہیں۔

mush-post2

وہ 2008 میں پیپلز پارٹی کے برسر اقتدار آنے کے بعد پرویز مشرف نے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد وہ اپنی سیاسی تنظیم آل پاکستان مسلم لیگ کو منظم اور متحرک کرنے میں مصروف رہے۔

 

وہ 2013 میں نواز شریف کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے انہیں کئی مقدمات کا سامنا تھا وہ عدالت میں حاضر بھی ہوئے تا ہم کمر میں تکلیف کے علاج کے لیے بیرون ملک چلے گئے اور تاحال وہیں موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں