تازہ ترین

روس کی شام میں فضائی کارروائی،30افراد ہلاک

دمشق: شام میں داعش کے مضبوط گڑھ الرقہ اورنواحی علاقوں میں روسی فضائی کارروائی میں تیس افرادہلاک اورستر سےزیادہ زخمی ہوگئے.

تفصیلات کےمطابق شام میں داعش کے مضبوط گڑھ قراردیے جانے والے شہر الرقہ پر روسی طیاروں نے بمباری کی جس میں30افرادہلاک اور70 زخمی ہوگئے.

روس نےحملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ شہرکے اطراف داعش کے اسلحہ ڈپو اور ایک تربیتی کیمپ کو تباہ کردیا گیا ہے.

روسی وزارت دفاع نے شام کے جنگ زدہ شمالی شہرحلب میں روزانہ 3 گھنٹے کےلیے زمینی اور فضائی کارروائی روکنے کا اعلان کیاہے تاکہ محصورشہریوں کوامدادی سامان پہنچایاجاسکے.

*دمشق: شام میں اسپتال پر فضائی حملہ،10افراد ہلاک

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتےشام میں باغیوں کے زیر کنٹرول شام کے شہر عدلب سے پندرہ کلو میٹر کے فاصلے پر اسپتال پر فضائی حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت دس افراد جاں بحق ہوگئے تھے.

نیویارک: اقوام متحدہ کاشامی شہرحلب میں فی الفور جنگ بندی کامطالبہ

اقوام متحدہ نےدو روز قبل شامی شہرحلب میں فی الفور جنگ بندی کامطالبہ کیاتھا،اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری شدید لڑائی میں حلب کے بیس لاکھ شہریوں کی زندگی کو شدیدخطرات لاحق ہیں۔

Comments

- Advertisement -