جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پنجاب حکومت نے لاپتا بچوں کی ویب سائٹ بنادی، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاپتا بچوں کے حوالے سے ویب سائٹ بنادی، پنجاب حکومت لاپتا ہونے والے بچوں کو بازیاب کرارہی ہے۔

maryam

پنجاب حکومت کی ترجمانی کرتے ہوئے مریم نواز نے ٹویٹ کیا، جس میں کہا کہ پنجاب حکومت نے لاپتا بچوں سے متعلق ویب سائٹ بنا دی ہے، جس پر لاپتا ہونے والے بچوں کا مکمل ڈیٹا موجود ہے اور پنجاب حکومت گھروں سے لاپتہ ہونے والے بچوں کی برآمدگی کے لیے کوشاں ہے۔

maryam 2

واضح رہے کہ پنجاب میں روزبروز بچوں کے اغواء کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے جبکہ پولیس اغواء ہونے والے بچوں کی بازیابی کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں