منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

انڈونیشیاء کے بحری علاقے میں ملائشیا کے تیل بردارجہازکویرغمال بنا لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: پیر کے روز ملائیشیاء سے روانہ والے مال بردار جہاز ”ویئر ہارمنی” کو انڈونیشاء کے جزیرے بٹام میں اغواء کر لیا گیا ہے،اغواء کاروں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کی میری ٹائم انفورسمنٹ ایجینسی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اغواء ہونے والی آبدوز "ویئر ہارمنی” اس وقت انڈونیشیاء کے جزیرہ بٹام میں موجود ہے جسے اغواء کر لیا گیا ہے تا ہم اب تک نہ تو اغواء کاروں کی وابستگی اور نہ ہی اُن کے مطالبات کا پتہ چل سکا ہے۔

واضح رہے کہ آئل لے جانے والا جہا ملائیشیاء کے تینجنگ پورٹ سے پیر کے روز تقریباً چارلاکھ ڈالرکی مالیت کا آئل لے کر روانہ ہوئی تھی جسے اغواء کر لیا گیا ہے،ملائیشیاء حکومت کی جانب سے سیکیورٹی رسک کی وجہ سے جہاز میں موجود عملے کی تعداد اورشناخت کا بارےمیں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

یاد رہے حال ہی میں انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس برائے میری ٹائم بیورو نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کھلے سمندرمیں مال بردار جہازوں کے اغواء اور لوٹ مار کی وارداتوں میں 1995 کے مقابلے میں کافی کمی واقع ہوئی ہے تا ہم اب بھی چند ناخوشگوار واقعات نائجیریا میں پیش آئے ہیں جس کا سدباب کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں