اشتہار

پاک فوج کی گلگت بلتستان میں کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک فوج نے گلگت بلتستان کے علاقے جگلوٹ میں اسلحہ منتقلی کے دوران کارروائی کر کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اُن کے قبضے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاک فوج نے خفیہ اطلاع پر گلگت بلتستان کے علاقے جگوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پڑھیں:  خیبرایجنسی میں فضائی کارروائی، شدت پسندوں کے 9 ٹھکانے تباہ

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’دہشتگردوں کے قبضے سے  2کلاشنکوف اور 12 میگزین، 1800 سے زائد مختلف ہتھیاروں کی گولیاں، 5 رائفلیں، 2 پستول اور 270 ڈیٹونیٹر برآمد کی گئی ہیں‘‘۔

- Advertisement -

فوج کے تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے خودکُش جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے، دونوں دہشت گرد ایک کار میں اسلحہ و گولہ بارود منتقل کررہے تھے، گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’راولپنڈی میں سے پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے‘‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں