لاہور: قومی جونیئر ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے ہونے والے میچز کے لیے یورپ روانہ ہو گئی.
تفصیلات کے مطابق دسمبر میں انڈیا کے شہرلکھنو میں ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے قومی جونیئر ہاکی ٹیم 15روزہ دورے پر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے زریعے علامہ اقبال ایئر پورٹ سے اسپین روانہ ہو گئی.
یورپ جانے والی ٹیم میں 5 آفیشلز اور 20کھلاڑی شامل ہیں،قومی ٹیم اسپین کے ساتھ تین میچز کھیلے گی ۔ جس کے بعد قومی جونیئر ٹیم ہالینڈ جائے گی جہاں پریمیئر لیگ کی ٹیموں کے ساتھ چار میچز کھیلے گی.
پریمیئرلیگ میں دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے بہترین کھلاڑی قومی ٹیم کے مد مقابل ہوں گے.
جونیئر ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا کہنا تھا کہ کوچز نے بہت محنت کروائی ہے،مثبت نتائج کی امید ہے.
*قومی جونیئر ہاکی ٹیم جرمنی ٹورنامنٹ کے لیے روانہ
یاد رہے اس سے قبل گزشتہ ماہ قومی جونیئر ہاکی ٹیم نےجرمنی میں ہونے والے چار روزہ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا. ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم جرمنی کے علاوہ پاکستان، بیلجئم، ہالینڈ کی ٹیمیں شامل تھیں.