اشتہار

بلدیاتی الیکشن مکمل،غیر حتمی نتائج وسیم اخترکراچی کےمیئرمنتخب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :سندھ بھر میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلے میں ہونے والے میئر ڈپٹی میئر اور ضلعی کونسل کے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کے غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غیرسرکاری اورغیرحتمی نتائج کے تحت کراچی میں وسیم اختر میئراورارشد وہرہ ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے ہیں جب کہ سندھ کے دوسرے بڑے شہرحیدرآباد میں بھی ایم کیو ایم کے میئر طیب حسین اور ڈپٹی میئر سہیل مشہدی منتخب ہو گئے ہیں۔

جب کہ بدین سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے امیدوار حسام مرزا کو نے 6 ووٹوں سے شکست دے دی۔

- Advertisement -

اسی سے متعلق : سندھ میں میئرو ڈپٹی میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری

واضح رہے کراچی کے 6 ضلعی کونسل میں سے دو ضلعوں ضلع جنوبی اور ضلع ملیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین منتخب ہو گئے اور ضلع وسطی سے ایم کیو ایم کے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جب کہ ضلع غربی میں ایم کیو ایم کے چیئرمین اظہار احمد خان اورتحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین عزیزاللہ آفریدی منتخب ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب سندھ کے دیگرعلاقوں جیکب آباد،شہداد کوٹ،بے نظیر آباد،سکھراورسانگھڑ کی ضلعی کونسل میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن کافی مضبوط نظر آتی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں