جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

جوائنٹ چیف آف اسٹاف روس پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل راشد محمود ایک روزہ دورے پر روس پہنچ گئے جہاں وزارتِ داخلہ کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل راشد ایک روزہ سرکاری دورے پر روس پہنچے جہاں انہوں نے  چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

فوج کے تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’جوائنٹ چیف آف اسٹاف کو روسی وزارتِ داخلہ کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل راشد محمود نے وکٹری پارک میں واقعہ یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے‘‘۔

جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے کارشین انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹیڈیز کا بھی دورہ کیا اور روسی جنرل اسٹاف سے ملاقات بھی کی، اس ملاقات میں دونوں ممالک کے فوجی سربراہان نے خطے کی صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فوجی سربراہان کی ملاقات میں دونوں ممالک کی ملسح افواج کے درمیان پیشہ وارانہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ روس کے چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ اور دفاعی صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور قربانیوں کو بھی سراہا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں