جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سارک وزرائے خزانہ کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:سارک وزرائے خزانہ کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہےجو دودن جاری رہے گی، کانفرنس میں آٹھ ممالک سے تقریباً 100مندوبین شرکت کریں گے.

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سارک کانفرنس کے پہلے دن سارک سیکریٹریز خزانہ کا اجلاس ہو گا، 26اگست کو وزراء خزانہ کا اجلاس ہو گا.

بھارت کے وزیر خزانہ کی جگہ سیکریٹری اقتصادی امور، بنگلا دیش سے وزیر مملکت برائے اقتصادی اور افغانستان سے نائب وزیر خزانہ اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے جبکہ سری لنکا، مالدیپ اور بھوٹان کے وزراء خزانہ کانفرنس میں شریک ہوں گے.

کانفرنس میں کسٹمز، دوہرے ٹیکسوں سے بچاؤ،سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور تحفظ، بنکنگ کے شعبے میں تعاون اور آزادانہ تجارت کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا.

*سارک کانفرنس کا دوسرا روز‘ سیکرٹری داخلہ سطح کا اجلاس جاری

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کانفرنس میں سارک ممالک کے سیکرٹری داخلہ دہشت گردی،منشیات،انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اوررکن ممالک میں ویزےکی چھوٹ سے متعلق امور پر غور کیاگیاتھا.

*کشمیریوں پر مظالم کا تذکرہ، بھارتی وزیرداخلہ سارک کانفرنس چھوڑ کر فرار

واضح رہے کہ رواں ماہ سارک کانفرنس کے دوران چوہدری نثار نے کشمیریوں پر مظالم کا تذکرہ کیا تو بھارتی وزیرداخلہ برداشت نہ کرسکے اور کانفرنس چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں