راولپنڈی : دو طالبات کو اسپتال کی گاڑی اور ڈرائیور سمیت اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، اغوا کار گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔
راولپنڈی کے علاقے خیابان سرسید میں اغواء کا واقعہ ہیش آیا، اغوا کار اسپتال کی گاڑی کو طالبات اور ڈرائیور سمیت لے کر فرار ہو رہے تھے کہ ایک طالبہ نے بھاگ کر جان بچائی جبکہ اغوا کاروں نے دوسری طالبہ کو گاڑی میں بٹھا لیا لیکن لڑکی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔
مزید پڑھیں : بچوں کا اغوا جاری، لاہور میں ماں سمیت دو بچیاں لاپتا
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گاڑی طالبہ کے اوپر چڑھا دی، اغوا کار گاڑی لے کر فرار ہوگئے، گاڑی میں ٹریکر لگا ہونے کے باعث بنی گالہ کے قریب خود کار نظام کے تحت بند ہوگئی۔
ایس ایچ او پیر ودھائی کا کہنا ہے کہ خیابان سرسید میں مسلح افراد نے گاڑی اغوا کرنے کی کوشش کی، گاڑی راولپنڈی کے پیر چوھا محلہ سے مل گئی ہے، مسلح افراد کے حلیوں سے ان کی متوقع شناخت ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں : اغوا کی وارداتوں میں اضافہ، اپنے بچوں کو محفوظ رکھیں
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کیلئے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے، پو لیس افسران نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ملزمان تک قانون کی گرفت میں ہونگے۔