ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

مالاکنڈ ایجنسی : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب پاناما لیکس میں نام آیا اور جواب مانگا تو کہا گیا کہ آپ بھی کرپٹ ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مالاکنڈ ایجنسی میں موٹروے کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ جلسے سے کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کے قرضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ملک میں کوئی شخص سرمایہ کاری اس لیے نہیں کرتا کہ حکمرانوں کے بچے خود بیرونِ ملک سرمایہ کاری کررہے ہیں‘‘۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ’’ہمارے ٹی او آرز سے حکمراں جماعت خوفزدہ ہے جو سمجھ سے بالا تر ہے۔ پاناما لیکس کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رویے کے خلاف ہم نے اسپیکر قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن میں نااہلی ریفرنس دائر کردئیے ہیں اور ہم اگلے ہفتے سپریم کورٹ بھی جائیں گے‘‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’تحریک انصاف نے 90 روز میں کرپشن کے خاتمے کا اعلان کیا تھا، آج خیبرپختونخوا میں کسی بھی محکمے میں کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کو 30 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا،  اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’مجھ پر کرپشن کا الزام لگایا جاتا ہے اگر الزام لگانے والوں نے خیبرپختونخواہ حکومت میں ایک بھی کرپشن کا کیس ثابت نہیں کرسکے‘‘۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ’’ہم پنجاب حکومت سے کم بجٹ میں موٹر وے بنا رہے ہیں اور اس کامیاب منصوبے سے سوات اور مالاکنڈ کے لوگوں کی تقدیر بدل دے گا، اس منصوبے سے دونوں علاقوں میں سیاحت بڑھے گی‘‘۔

چیئرمین تحریک انصاف نے دیگر صوبوں کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ’’خیبرپختونخوا میں مثالی نظام قائم کردیا ہے اب اس کو دیگر صوبے بھی لاگو کر کے دکھائیں، ہم نے صوبائی حکومت کے اختیارات نچلی سطح منتقل کردیا ہے، عمران خان نے وفاقی حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ’’بجلی کی پیداوار کا نظام ہمارے حوالے کیا جائے، ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کردیں گے‘‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں