کوئٹہ : گوادر کی تحصیل جیوانی میں لیویز کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ تین اہلکار شہید 2 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گوادر کی تحصیل جیوانی میں چیک پوسٹ کے قریب کھڑی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے۔
دہشت گردوں کی جانب سے کے گئے حملے کے نتیجے میں تحصیلدار جیوانی اور رسالدار میجر شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو بھی قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیاہے۔
سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کا عمل شروع کردیا ہے، آخری غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہونے تک اس حملے میں 5 اہلکار شہید اور 3 شدید زخمی ہیں۔
سیکیورٹی زرائع کے مطابق حملے میں بھاری اسلحے کا استعمال کیاگیا جس کے نتیجے میں لیویز کی گاڑی اور چیک پوسٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔