ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

میری فلم میں کام کرنے کے لیے فوادخان کا شکرگزار ہوں،کرن جوہر

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ فواد خان نے میری فلم میں کام کیا جس پر میں ان کا بے حد شکرگزار ہوں.

تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے والے اور اپنی اداکاری سےلوگوں کو دیوانہ بنانے والے فواد خان کے حوالے سے نامور ڈائریکٹر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ فواد کا میری فلم اے دل ہے مشکل میں مختصر کردار لیکن بہت خاص کردار ہے.
fawad-post-3

کرن جوہر نے فواد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ’مجھے بہت خوشی ہوئی کہ فواد خان نے صرف ایک مختصر کردار کے لیے فلم میں کام کرنے کی حامی بھری، وہ یقیناً ایک بہترین اداکار ہیں‘.

*فواد خان فلم پدوماتی میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ نظر آئیں گے

یاد رہے کہ فواد خان کی گذشتہ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی پروڈکشن کرن جوہر نے کی تھی جسےمداحوں نے کافی پسند کیاتھا.
fawad-post-2

فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں فواد خان کے ساتھ ساتھ پاکستانی اداکار عمران عباس بھی مختصر کردار کرتے نظر آئیں گے.اس فلم میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور،ایشوریا رائے اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کررہی ہیں.

Fawad-post-1

واضح رہے کہ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ رواں سال 28 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں