منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کراچی میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز بارش شروع ہوگئی ہے ‘شہرقائد میں آج اورکل بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسسلہ جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملیر میں تیز اور گلستان ِ جوہر اور گلشنِ اقبال میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور وقفے وقفے سے شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوتی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق ہفتے سے شہر میں شروع ہونے والا بارش کا یہ سسٹم پیر تک جاری رہے گا۔

موسمِ برسات کے روایتی اور لذیذ پکوان*

 کراچی میں شمال مغرب سےہوائیں18 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی بارش نے کراچی میں نظامِ زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا تھا‘ شاہراہ فیصل سمیت کئی اہم شاہراہوں پر کئی ٹریفک جام رہا ۔ شاہراہِ فیصل پر گزشتہ روز سات گھنٹے تک شدید ترین ٹریفک جام رہا جس کے سبب کئی مسافروں کی ملکی اور غیر ملکی پروازیں چھوٹ گئیں۔

ناتھا خان پل 7 گھنٹے سے بند، مسافر پیدل روانہ*

وزیراعلیٰ سندھ نے گزشتہ روز ہونے والے ٹریفک جام کا فضائی جائزہ بھی لیا اور سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فی الفور کاروائی کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔

دوسری جانب کراچی سے ملحقہ بلوچستان کے شہر حب میں بھی بارش سے جل تھل ایک اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔ اندرونِ سندھ ‘پنجاب ‘ خیبرپختونخواہ سمیت اسلام آبا د اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں