بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی نے میئرکراچی کی تقریب حلف برداری روکنے کیلئے پٹیشن دائرکردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کے نو منتخب میئر کو حلف برداری سے روکنے کیلئے پٹیشن دائرکردی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا کراچی کے نو منتخب میئر وسیم اخترکیخلاف خم ٹھونک کر میدان میں آگئے ہیں۔

انہوں نے نو منتخب میئرکراچی کیخلاف پٹییشن سندھ ہائیکورٹ میں داخل کروادی ہے، درخواست میں وسیم اختر کیخلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -


Faisal Vawda goes against Waseem Akhter's… by arynews

انہوں نے درخواست میں وسیم اختراورالیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وسیم اختر سانحہ 12 مئی سمیت بغاوت، سہولت کاری اور دہشت گردی کے 30 سے زائد مقدمات میں ملوث ہیں جو کہ انسداد دہشت گردی کورٹ میں زیرسماعت ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وسیم اختر جیل میں ہیں اور جب تک ان سے تعتیش مکمل نہیں ہوجاتی اوروہ بے گناہ ثابت نہیں ہوجاتے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ تب تک حلف برداری کی تقریب کو روک دیا جائے اور وسیم اختر کو بحیثیت میئر کراچی کا حلف نہ لینے دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق یہ امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اس پٹیشن پر کل سماعت بھی کی جائے گی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں