جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

ناتھا خان پل سے مسافر بس نیچے گر گئی، متعدد افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شاہراہ فیصل پر قائم ناتھا خان پل سے مسافر بس نیچے گر گئی جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئی۔

Speedy Passenger Bus turns turtle over at Natha… by arynews

تفصیلات کے مطابق ناتھا خان سے گزرنے والی مسافر نیچے جھاڑیوں میں گرگئی ، حادثہ بس کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، تاہم بس میں موجود متعدد میں حادثے میں زخمی ہوگئے ۔

حادثے کے بعد اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کو بس سے نکالنے کی کوششیں کیں بعد ازاں ریسکیو کے عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے، تاہم اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

ریسکیو ذرائع کے مطابق پانچ سے زائد مسافروں کو بس سے نکال لیا گیا ہے تاہم بس کے اندر ابھی بھی مسافر موجود ہیں، حادثے کے باعث ڈرگ روڈ سے ایئرپورٹ جانے والے راستے پر شدید ٹریفک جام ہوگیا جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں