لاہور: سوتیلے بھائی نے ساتھی کے ساتھ مل کر تین بھائیوں کو قتل کردیا، اسلام پورہ میں بھائی نے گھریلو جھگڑے پر بھائی کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں سوتیلے بھائی نے جائیداد کی لالچ میں تین سگے بھائیوں کو ساتھی کے ساتھ ملکر قتل کردیا، پولیس نے سوتیلے بھائی کے دوست کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش بتایا کہ تینوں بھائیوں کو سوتیلے بھائی ہارون مسیح کی مدد سے قتل کیااور لاشیں نہر میں پھینک دیں ۔
ملزم کی نشاندہی پر دس سالہ عرفان کی لاش نارنگ منڈی سے برآمد ہوئی، دوسری لاشوں کی تلاش جاری ہے سوتیلا بھائی ہارون مسیح تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔
دوسری جانب لاہور ہی کے علاقے اسلام پورہ میں گھریلو جھگڑے پر عدنان نے اپنے بھائی عرفان کو قتل کردیا جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق سوتیلے بھائی کے دوست نے دوران تفتیش سب کچھ اگل دیا، ملزم کی نشاندہی پر 10سالہ عرفان کی لاش برآمد کرلی گئی۔