نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے ائیر چیف مارشل اروپ راہا نے پاکستان کو دو لخت کرنے اور بنگلہ دیش بنانے میں بھارتی منصوبہ بے نقاب کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں ایراسپیس سمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ائیر چیف مارشل اروپ راہا نے کہا کہ ’’1965 کی جنگ میں بھارت نے پوری طرح فضائیہ کا استعمال نہیں کیا جس کی وجہ سے ملک کو نقصان بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ پاکستانی جنگی طیاروں نے مشرقی پاکستان (بنگلہ دیش) میں بمباری کر کے بھارتی ایئریسز، انفرااسٹرکچر اور ائیر کرافٹ کو نشانہ بنا کر فضائیہ کو شدید نقصان پہنچایا۔
ائیرچیف مارشل کا کہنا تھا کہ ’’بھارت نے 1965 کا بدلہ لینے کے لیے پہلی بار 1971 میں بھارتی فضائیہ کا بھرپور استعمال کیا اور ساتھ ہی بری اور بحری فوجوں کو بھی متحرک کیا جس کی بعد انہوں نے بنگلہ دیش بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا‘‘۔
کشمیر کے حوالے سے اروپ راہا نے کہا کہ ’’1947میں بھارت نے کشمیر میں بھارتی فوج کو مسلح کرنے کے لیے فضائی حملے کی منصوبہ بندی کی تھی تاکہ بھارتی افواج مقبوضہ وادی میں کامیابی سے پہنچ سکے تاہم اُس وقت کی حکومت نے معاملے کو فوج کے ذریعے حل کرنے کے بجائے اقوام متحدہ کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جب ہی یہ مسئلہ آج تک حل نہیں ہو سکا اور آزاد کشمیر اب تک ہمارے گلے میں ہڈی کی طرح پھنسا ہوا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’بھارتی فضائیہ ملک طاقت کا استعمال کرنے کے لیے ہر لمحے تیار ہے ملک کو محفوط بنانے کے لیے ہمارا ادارہ ہر گھڑی تیار ہے تاہم سازگار ماحول بنانے کے لیے فوج کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔