اشتہار

پشاور‌حملہ: خود کش بمباروں کو افغانستان سے ہدایات ملیں،انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: پشاور میں کرسچن کالونی میں حملہ کرنے والے چار خود کش بمباروں کے افغانستان سے روابط کا انکشاف ہوا ہے، انہیں حملے کے لیے ہدایات افغانستان سےملیں، ہلاک خودکش حملہ آورکی جیب سےافغانستان کے فون نمبرز برآمد ہوئے۔

وارسک کی کرسچن کالونی پر دھاوا بولنے والے بمبار کون تھے؟دہشت گردوں کا ہدف کیا تھا؟سیکیورٹی فورسز کھوج میں لگے ہوئے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مارے گئے خودکش حملہ آور کی جیب سے افغانستان کے موبائل نمبرز برآمد ہوئے ہیں۔ دہشت گرد افغانستان میں ہینڈلرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے،حملہ آوروں کو ہدایات افغانستان سے مل رہی تھیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت کے لیے خود کش بمباروں کی لاشوں سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جنھیں نادرا اور فرانزک ٹیسٹ کے لیے بجھوایا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج کرسچن کالونی میں چار خود کش بمباروں نے حملہ کیا تھا جو کامیاب نہ ہوسکے اور مارے گئے۔

یہ پڑھیں: پشاور میں کرسچن کالونی پر حملہ ناکام،4 دہشت گرد ہلاک

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں